حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ ک مطابق، لبنانی مصنف اور سیاسی تجزیہ نگار ہادی قبیسی نے کہا: امریکہ خطے میں باقی رہنے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو ٹرمپ کارڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: امریکہ تکفیری گروہوں کو دوبارہ فعال اور اکسانے کی کوشش کر رہا ہے، امریکہ نے داعش کو تیونس ، کویت میں شیعوں کی مساجد پر بمباری کرنے اور شام میں داعش کو فعال کرنے کے لیے استعمال کیا۔
اس لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے کہا: غزہ کے خلاف جنگ میں امریکہ، اسرائیل کی عبوری حکومت کو براہ راست نشانہ بنا کر خطے میں مزاحمتی تحریک کی پیش قدمی ، فلسطین میں مزاحمتی گروہوں کے کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد اور عالم اسلام میں مذہبی اور ثقافتی حساسیت میں کمی، امریکہ کی ایک اسٹریٹجک ناکامی اور شکست کا احساس دلاتی ہے۔