۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
داعش

حوزہ/ لاہور پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائیاں پاکستان کے مختلف شہروں سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم گروہ داعش اور تحریک طالبان پاکستان سے ہے تاہم ان دہشتگردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، گرفتار ہوئے دہشت گرد عناصر کی شناخت سلمان، شیر زمان، ملک اسرار اور شیر خان کے نام سے ہوئی ہے تاہم دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان کے مختلف شہروں میں 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد سے پُوچھ گَچھ کی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی US 15:00 - 2023/05/14
    0 0
    اللہ خیر کرے