حوزہ نیوز ایجنسی کی ر پورٹ کے مطابق،نائجیریا کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ نائجیریا، چاڈ اور کیمرون کی سرحد سے متصل جھیل کے قریب داعش اور بوکو حرام کے 57 دہشت گرد مارے گئے، موصولہ خبر کے مطابق یہ جھیل چار ممالک سے گھری ہوئی ہے اور جولائی 2015 سے اب تک کئی ممالک نے ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں کا اتحاد بنا رکھا ہے اور مسلح افراد اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نائیجر کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ نائیجیریا کی فوج کے ساتھ مشترکہ فوجی آپریشن میں 57 دہشت گرد مارے گئے ہیں، فوجی آپریشن کا مقصد نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع دہشت گردوں اور ان کی سرگرمیوں کو ختم کرنا تھا، نائجیریا کی فوج کے اعلان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں داعش کے کئی سینئر کمانڈر اور مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔
نائجیریا کی فوج کے اعلان کے مطابق مشترکہ فوجی کارروائی میں دو فوجی بھی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس کارروائی میں ایک فوجی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، نائجیریا کی فوج کے اعلان کے مطابق دہشت گردوں کی 13 گاڑیاں، 13 موٹر سائیکلیں اور بم لے جانے والے دہشت گردوں کی 5 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔