۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
داعش

حوزہ/ عراق کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے کردستان کے علاقے سلیمانیہ میں داعش کے ایک بڑے مفتی کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے کردستان کے علاقے سلیمانیہ میں داعش کے ایک بڑے مفتی کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے شرعی قاضی کے نام سے مشہور مفتی کو سلیمانیہ کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی عراق کے کردستان علاقے سے سلیمانیہ کی انسداد دہشت گردی رجمنٹ کے تعاون سے کی گئی، عراق کی انسداد دہشت گردی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے مختلف علاقوں سے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، ایجنسی نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے سلیمانیہ اور کرکوک میں انسداد دہشت گردی کے اداروں کے تعاون سے دو وانٹڈ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

عراق میں داعش کا ایک بڑا مفتی گرفتار

واضح رہے کہ سال 2017 میں تین سال کی جنگ کے بعد عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن اس دہشت گرد گروہ کے کچھ عناصر اب بھی دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار سمیت مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت بغداد کے بعض علاقوں میں داعش کے کچھ عناصر بھی خفیہ طور پر سرگرم ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .