ہفتہ 27 مئی 2023 - 15:54
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعبی کا بڑا آپریشن؛ داعش کے 10 ٹھکانے دریافت

حوزہ/ الحشد الشعبی نے کئی فوجی بریگیڈوں کی شکل میں آج صبح داعش کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کےصوبہ صلاح الدین میں واقع "طوز خورماتو" نامی علاقے میں الحشد الشعبی کی طرف سے آج صبح شروع ہونے والے بڑے پیمانے پر آپریشن کے نتیجے میں، اب تک داعش کے 10 ٹھکانے دریافت ہوئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق الحشد الشعبی کی 57ویں بریگیڈ اور ریپڈ ری ایکشن فورسز نے طوز خورماتو نامی علاقے میں داعش کے 7 ٹھکانے دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے۔

پہاڑوں میں کھود کر بنائے گئے ان ٹھکانوں سے داعش کے دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے دھماکہ خیز مواد، لاجسٹک اور طبی مواد کی بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے، اسی دوران الحشد الشعبی کی 63ویں بریگیڈ نے بھی اسی علاقے میں داعش کے تین ٹھکانے دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے۔

9 اکتوبر 2014 کو، طوز خورماتو کے شیعہ علاقے کو فوج، پیشمرگہ اور الحشد الشعبی کی شرکت سے کئی ماہ کے آپریشن کے بعد داعش کے قبضے سے آزاد کرایا گیا، یہ علاقہ 45 گاؤں پر مشتمل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .