۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
امریکہ در عراق

حوزہ/ امریکہ سرحدوں کے قریب واقع مسلح دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور مسلح گروہ خطے کو علاقائی تنازعات کے میدان میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ عراق کے صوبہ الانبار میں 3 نئے فوجی اڈے بنانے کا فیصلہ کر کے عراق میں اپنی قبضے کی پالیسی کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، شیعہ رابطہ کمیٹی کے رہنما جبار عودہ نے کہا کہ امریکی حکام عراق اور شام کی سرحدوں پر مزید تین فوجی اڈے بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سرحدوں کے قریب واقع مسلح دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے اور مسلح گروہ خطے کو علاقائی تنازعات کے میدان میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فوج چند ہفتے سے مغربی الانبار عین الاسد بیس میں تین نئے فوجی اڈے بنا رہی ہے اور یہ دہشت گردوں کی دراندازی کے علاقوں کے بہت قریب ہے۔

جبار عودہ نے نشاندہی کی کہ امریکی فوج کی کوئی بھی نئی تعیناتی مشکوک ہے، انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ امریکہ عراق کو مضبوط ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کی افواج پر کوئی بھروسہ نہیں کرتا، امریکی افواج اپنے مفادات کے لیے خطے کی امنیت کو نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کرتیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .