۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
داعش

حوزہ/ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک بار پھر عراق میں داعش کو فعال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایک بار پھر عراق میں داعش کو فعال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

عراق کے صوبہ الانبار کے ایک اعلیٰ سیکورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ بہت جلد دہشت گرد گروہ داعش کے 300 رشتہ داروں کو شام کے الہول کے کیمپ سے موصل کے جدہ کیمپ تک پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکی حمایت یافتہ مسلح دہشت گرد گروہ داعش، دہشت گردوں کی منتقلی کی تیاریوں میں مصروف ہے اور انہیں الجدہ کیمپ کے بعد الانبار اور دیگر علاقوں میں لے جایا جائے گا۔

عراقی سیکورٹی حکام نے کہا کہ داعش کے اس گروہ میں اس کے بدنام زمانہ لیڈروں کے رشتہ دار شامل ہیں جنہوں نے عراقی عوام اور سیکورٹی فورسز کے خلاف غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ الہول کیمپ،عراق اور شام کی مشترکہ سرحد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور یہ داعشی دہشت گردوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری امریکہ سے تعلق رکھنے والی شامی کرد گوریلا سیرین ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھ میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .