۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اسرائیل

حوزه/ مزاحمتی تحریکوں کے میزائل حملوں کے خوف سے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے ارد گرد حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی تحریکوں کے میزائل حملوں کے خوف سے غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے ارد گرد حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے ان اقدامات کی وجہ سے غاصب صہیونی دفاعی سسٹم پر سوال اٹھ رہا ہے۔

غاصب صہیونی دفاعی سسٹم زیر سوال؛ مزاحمتی حملوں کے خوف سے غزہ کے ارد گرد حفاظتی دیوار تعمیر

غاصب صہیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد صہیونی آباد کاروں اور فوجی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل نے صہیونی بستیوں اور فوجی ٹھکانوں کو فلسطینی مزاحمتی مجاہدوں کے میزائل حملوں سے بچانے کیلئے غزہ کے ارد گرد حفاظتی دیوار تعمیر کر دی ہے۔

غاصب صہیونی ایک نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر غیر قانونی طور پر وجود میں لانے والی بستیوں اور املاک کو مقاومت و مزاحمت کے میزائل حملوں سے بچانے کیلئے قلعہ بندی کرنا شروع کر دی ہے۔

صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے ارد گرد جدید دیواریں اور مٹی کی بڑی بڑی بند بنائی ہے، تاکہ غزہ اور صہیونی غیر قانونی بستیوں کے درمیان ایک حفاظتی بارڈر ایجاد کیا جاسکے۔

ان ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب صہیونی آباد کاروں نے اس طرح کے حفاظتی اقدامات پر احتجاج کیا ہے، ان دیواروں کی تعمیر سے انہیں زرعی زمینوں کی دیکھ بھال اور دور تک دیکھنے میں مشکل در پیش آ رہی ہے۔

غاصب صہیونی دفاعی سسٹم زیر سوال؛ مزاحمتی حملوں کے خوف سے غزہ کے ارد گرد حفاظتی دیوار تعمیر

واضح رہے کہ فلسطینی مقاومتی فورسز نے اسرائیل سے حالیہ جنگ میں غزہ کی پٹی کے ارد گرد واقع صہیونی بستیوں پر سینکڑوں راکٹ داغے تھے۔ ان راکٹ حملوں سے اسرائیلیوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوا تھا اور صہیونی اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .