۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
المسجد الأقصى

حوزه/ غاصب صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی جاری ہے تاہم ان جارحانہ اقدامات کے خلاف او آئی سی کا اہم اجلاس آج جدہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی جاری ہے تاہم ان جارحانہ اقدامات کے خلاف او آئی سی کا اہم اجلاس آج جدہ میں منعقد ہوا اور اس اجلاس میں مسجد الاقصیٰ اور قدس شریف کی تازہ ترین صورتحال اور مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غاصب صہیونی صیہونی حکومت کی جارحانہ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نیز اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ نے غاصب صہیونی کابینہ کے انتہا پسند وزیر بن گویر کی جانب سے مسلمانوں کے قبلۂ اول مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ان وحشیانہ اور غیر انسانی حملوں اور اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری غاصب صہیونیوں پر عائد کی تھی۔

یاد رہے کہ اس س سے قبل، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان محمد حمادہ اور فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابوردینہ نے الگ الگ بیانات میں مسجد الاقصیٰ کو لاحق خطرات پر خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بن گویر کے ہاتھوں مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اس مقدس مقام کی حیثیت اور شناخت کو تبدیل کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح حالیہ مہینوں میں مسجد الاقصیٰ پر غاصب صہیونیوں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے اور صہیونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصیٰ میں داخل ہو کر اس عظیم مقدس مقام کی توہین کرنے کے ساتھ اشتعال انگیز حرکتیں بھی کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ غاصب صہیونیوں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا مقصد مسلمانوں کے قبلۂ اول کو زمان ومکان کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .