۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
اسماعیل هنیه

حوزه/ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے غاصب صہیونی اور امریکی دشمن کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ایک مضبوط قلعہ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قلعہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی امید ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے نام سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی قدس فورسز کے کمانڈر انچیف جنرل اسماعیل قاآنی کے پیغام کو رہبرِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے مزاحمتی محاذ کی مسلسل حمایت کے مؤقف کا تسلسل قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک ایسا مضبوط قلعہ ہے جس پر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے تکیہ کر کے غاصب صہیونی اور امریکی دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غاصب صہیونی دشمن یہ سمجھ رہا تھا کہ تحریک القدس کے اعلیٰ کمانڈروں کو شہید کرکے مزاحمت کو ختم اور فلسطینی عوام پر وحشت طاری کر دے گا اور تل ابیب بھی غزہ پر حملہ کر کے اپنے اندرونی بحران پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن جنگ کے نتیجے میں آزادی پسندوں کے انتقامی جذبے اور غاصب صہیونیوں کی بحرانی کیفیت کو مزید بڑھا دیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر انچیف جنرل اسماعیل قاآنی نے گزشتہ دنوں مزاحمتی تحریکوں کے سربراہان کے نام ایک پیغام میں کہا تھا کہ فلسطینی مجاہدوں نے غزہ پر غاصب صہیونیوں کے حملوں کو ناکام بنا کر ثابت کردیا کہ فتح و کامرانی کی صبح قریب آچکی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .