۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رہبر انقلاب کے فرزندان تعزیت کے لیے تہران میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے دفتر پہنچے

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے فرزندان تہران میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر پہنچے اور اس مزاحمتی تحریک کو آيت اللہ خامنہ ای کا سلام پہنچانے کے ساتھ ہی فلسطین کے مجاہد کمانڈر اور حماس کے پولت بیورو کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تہران میں اس تحریک کے نمائندے کو تہنیت و تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے فرزندان تہران میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفتر پہنچے اور اس مزاحمتی تحریک کو آيت اللہ خامنہ ای کا سلام پہنچانے کے ساتھ ہی فلسطین کے مجاہد کمانڈر اور حماس کے پولت بیورو کے سربراہ شہید یحییٰ سنوار کی شہادت پر تہران میں اس تحریک کے نمائندے کو تہنیت و تعزیت پیش کی۔

رہبر انقلاب کے فرزندوں نے اس ملاقات میں اسی طرح فلسطین اور لبنان کے عوام کی مدد کی آيت اللہ خامنہ ای کی حالیہ اپیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایرانی عوام کی جانب سے کی جانے والی امداد کی تشریح کی اور "ایران ہمدل" کی قومی کیمپین کو فلسطین اور لبنان کے مجاہدین اور عوام کا ساتھ دینے کے لیے اس امداد کا ایک نمونہ بتایا۔

اس ملاقات میں تہران میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نمائندے نے ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے مزاحمت کی پشت پناہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کی مسلسل حمایت کی طرف اشارہ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے رہبر انقلاب کے فرزندوں سے کہا کہ وہ آيت اللہ خامنہ ای کی خدمت میں فلسطین اور غزہ میں مزاحمت کے جانبازوں کا پرخلوص سلام پہنچا دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .