۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
زیاد النخالہ

حوزہ/ صیہونی حکومت کی ہٹ لسٹ میں شامل فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نےمنگل کے روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں فلسطینی عوام اور مزاحمتی فورسز کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی ہٹ لسٹ میں شامل فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ نےمنگل کے روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں فلسطینی عوام اور مزاحمتی فورسز کے تئیں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام قرآن اور اسلام کی مدد اور ایران کی پشت پناہی سے صیہونی حکومت کو شکست دیں گے۔

زیاد النخالہ نے تقریب میں کہا کہ قرآن نے مسلمانوں کو ایک دوسرے سے جوڑ رکھا ہے اور فلسطینی عوام کے دل ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کے روز تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے نواسے حضرت امام حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ہزاروں افراد کا اجتماع منعقد ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .