۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار وزیر نفت با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے بچوں اور نواسوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے بچوں اور نواسوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کے نام آیت اللہ حسینی بوشہری کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ برادر مجاہد جناب اسماعیل ھنیہ

صیہونی حکومت کے حملے میں آپ کے بچوں، نواسوں ، رشتہ داروں اور غزہ کے مظلوم عوام کی شہادت سن کر دلی تکلیف ہوئی۔

اگرچہ یہ ظالم حکومت اپنے ظلم اور بغاوت و طغیانی میں روز بروز اضافہ کر رہی ہے اور کسی بھی بین الاقوامی قانون کی رعایت نہیں کر رہی ہے، لیکن ان خونریزی اور سفاکیت کا انجام اس حکومت کے زوال اور تباہی کے سوا کچھ نہیں۔

آپ اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے ایک انتھک مجاہد ہیں، اور بلا شبہ یہ آزمائشیں اور امتحانات آپ کے پختہ ارادے اور ایمان اور فلسطینی قوم کے جذبے کو کم نہیں کریں گے، میں اللہ تعالیٰ سے آپ کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں آزادی قدس کی میں شہید ہونے والے تمام شہداء کے لئےرحمت و مغفرت کی دعا کرتاہوں۔

آیت اللہ حسینی بوشہری

سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم

۱۲ اپریل 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .