۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے اپنے ایک پیغام میں تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ کے بیٹوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست کا جناب اسماعیل ہانیہ کے نام اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

محترم بھائی، جناب اسماعیل ہنیہ!

اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ

سلام علیکم

الشاطی کیمپ میں صہیونیوں کے وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والے آپ کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر آپ اور آپ کے خانوادہ محترم کی خدمت میں تبریک اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

ہزاروں مظلوم فلسطینی نوجوانوں، عورتوں اور بچوں کے ساتھ آپ کے جوانوں کے خون کی آمیزش مقاومتی محاذ کے لئے باعثِ فخر اور غاصب صہیونیوں کی بیشتر بدنامی اور مقاومتی جہاد کے ایمان، صداقت، صبر اور برداشت میں مزید اضافہ کا باعث بنے گی۔

صیہونی حکومت اپنے خاتمے کے قریب ہے اور اسے مقاومتی محاذ سے تاریخی شکست ہوئی ہے اور اس طرح کی مایوس کن اور پست کوششیں اس کی بے بسی اور مایوسی کی علامت ہیں جو کہ خدا کے فضل سے اس حکومت کی مکمل تباہی کا باعث بنیں گی۔

ملت اسلامیہ کی تاریخ اور ضمیر گہرے اسلامی ایمان اور قرآنی تعلیمات سے پیدا ان قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

حوزہ علمیہ آپ کے بیٹوں اور ہزاروں عزیز فلسطینیوں کی شہادت پر آپ کو تہہ دل سے تبریک اور تعزیت پیش کرتے ہیں اور قدس شریف اور ملتِ فلسطین کی مکمل آزادی تک ہم پوری طاقت کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جس کے لئے کسی بھی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .