۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اسماعیل ھنیہ

حوزہ / گذشتہ روز حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں کو صہیونیوں نے ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیٹوں کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں سے ہمیں آزادی کی اُمید ملتی ہے۔

انہوں نے کہا: ہم اپنے اصولی موقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے ہمارے بچے شہید کئے جائیں یا ہمارے گھر تباہ کر دئے جائیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا: میرے بچوں سمیت خاندان کے 60 افراد شہید کئے جا چکے ہیں لیکن صہیونیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان شہادتوں سے ہمیں آزادی کی امید ملتی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں عید کے روز صیہونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹوں حازم، محمد اور عامر شاطی اور 3 پوتے کو شہید کر دیا تھا جو ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے۔

اسرائیل فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے، حملے میں حماس سربراہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .