۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تصاویر/ دیدار اعضای مرکز بررسی‌های راهبردی و مطالعات حوزه و روحانیت با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا:اسماعیل ھنیہ پر بزدلانہ حملہ اسلامی جمہوریہ ایران کی رازداری کی خلاف ورزی تھی، اپنی آخری سانسیں لے رہی صیہونی حکومت نے ایران کے اندر اس عظیم مجاہد کی شہادت سے اپنی پستی اور منافقت کو اور بھی ثابت کردیا، یہ کام یقینی طور پر امریکہ کے اشاروں اور اسکی حمایت سے ہوا ہے جس کا جواب ضرور بالضرور دیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے بیان کا متن ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدُوا اللَّهَ عَلَیهِ ۖ فَمِنهُم مَن قَضیٰ نَحبَهُ وَمِنهُم مَن یَنتَظِرُ ۖ وَما بَدَّلوا تَبدیلًا﴿۲۳/احزاب﴾

مجاہد راہ خدا برادر بزرگوار شہید اسماعیل ہنیہ پر بزدلانہ حملے کی خبر نے مجھے بہت متاثر اور غمزدہ کر دیا۔

کئی سالوں سے جناب شہید اسماعیل ھنیہ عالمی استکبار اور بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی آنکھوں کا کھانٹا بنے ہوئے تھے، خاص طور پر طوفان الاقصیٰ کے قابل فخر آپریشن اور صہیونی دشمن پر حماس کے مجاہدین کی تاریخی فتح کے بعد یہ صہیونیوں کی نگاہ میں اور ب زیادہ ھی چبھنے لگے تھے۔

اپنی آخری سانسیں لے رہی صیہونی حکومت نے ایران کے اندر اس عظیم مجاہد کی شہادت سے اپنی پستی اور منافقت کو اور بھی ثابت کردیا، یہ کام یقینی طور پر امریکہ کے اشاروں اور اسکی حمایت سے ہوا ہے جس کا جواب ضرور بالضرور دیا جائے گا۔

امید ہے کہ ہمارے عزیز مہمان شہید ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ پر بزدلانہ حملے کا بدلہ لیا جائے گا جسے اسلامی جمہوریہ ایران کی رازداری کے خللاف ورزی کرتے ہوئے انجام دیا گیا، اسلامی جمہوریہ ایران کے فیصلہ کن ردعمل کے ساتھ ساتھ فلسطین اور مغربی ایشیائی خطے کے مختلف علاقوں میں موجود مجاہدین اسلام کا بھی رد عمل سامنے آنا چاہئے۔

میں اس موقع پر رہبر معظم، مزاحمتی محور کے مجاہدین ، حماس اور خاص طور پر اس عظیم شہید کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .