۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: صیہونی دہشتگردوں کی درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ناجائز ریاست کسی قانون کی پابند نہیں اسلامی ممالک کو فلسطینیوں کی عملی حمایت کے لیے متحد ہونا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور فلسطین کے سابق وزیراعظم مجاہد اسلام شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کہا: صیہونی ناجائز ریاست کی درندگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ ریاست کسی عالمی قانون کی پابند نہیں۔ عالمی اداروں خاص کر اقوام متحدہ کو اس کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ علاوہ ازیں امت مسلمہ اور اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اس درندگی کے مقابلے میں سٹینڈ لینا ہو گا۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر نے کہا: مجاہد اسلام اسماعیل ہنیہ پر یہ حملہ درحقیقت امت مسلمہ پر حملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اس طرح کی کاروائیاں فلسطینیوں کی جدوجہدِ آزادی کو روک سکتی ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ اس مقدس خون کے صدقے یہ جدوجہد ان شااللہ مزید تیز ہو گی۔

انہوں نے امت مسلمہ،ملت فلسطین اور شہید کی فیملی اور ان کے راہ حق کے ساتھیوں کو تعزیت بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .