۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ڈاکٹر شفقت شیرازی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں فلسطین کی جدوجہد کرنے والے شجاع عوام کی خدمت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے عظیم رہنما حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے موقع پر دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ وقار اور استقامت کی علامت تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں فلسطین کی جدوجہد کرنے والے شجاع عوام کی خدمت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے عظیم رہنما حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ شہید اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے موقع پر دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہانیہ وقار اور استقامت کی علامت تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ نے اپنی جان ایک منصفانہ اور عظیم مقصد کے لیے قربان کی، یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کریں گی، بلکہ فلسطینی مقاومت کی حمایت اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے ہمارے عزم میں اضافہ کریں گی۔ ہم اپنے خدا اور فلسطینی عوام سے عہد کرتے ہیں کہ فتح حاصل ہونے تک ان کے منصفانہ مقصد کی حمایت جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .