۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجۃ الاسلام مسعود اختر رضوی

حوزہ/مدرسہ علمیہ علوی قم المقدسہ نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں عالم اسلام کے مجاہد شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دہشت گرد حکومت کسی قاعدہ اور قانون کی پابند نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید مسعود اختر رضوی، مدرسہ علمیہ علوی قم المقدسہ نے غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں عالم اسلام کے مجاہد شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی دہشت گرد حکومت کسی قاعدہ اور قانون کی پابند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ام القراء اسلام ایران کے دارالحکومت وہ بھی نئے صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر پارلیمنٹ کی دعوت پر آئے ہوئے خصوصی مہمان، شہید سلیمانی کے دوست فلسطينی مزاحمتی تحریک حماس کے بہادر و شجاع رہبر اسماعیل ہنیہ کی غمناک شہادت کی خبر نے دلوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور اس خبر نے دنیائے اسلام وانسانیت کو داغدار بنا دیا اور اس حادثے سے معلوم ہو گیا کہ دہشتگرد صیہونی حکومت کسی قاعدہ اور قانون کی پابند نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حرکت سے نہ تو مقاومت کمزور ہوگی اور نہ صیہونیوں کو راحت ملے گی، بلکہ مقاومت اور طاقتور ہوگی، اب اسرائیل کی نابودی یقینی ہو گئی ہے، جس طرح شہید سلیمانی کی عراق میں شہادت نے ملت عراق و ایران کو مزید قریب کر دیا تھا، اسی طرح اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت، ایران اور فلسطین کو مزید قریب کرے گی۔ ان شاء اللہ عنقریب اسرائیل نابود ہوگا۔

حجت الاسلام سید مسعود اختر رضوی نے کہا کہ اس عظیم حادثے پر مقام معظم رہبری، ملت شریف ایران و مجاہدینِ حماس اور اہل فلسطین اور مرحوم کے خاندان کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .