۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
احمد الطیب شیخ الازهر

حوزہ/الازہر یونیورسٹی مصر نے اسماعیل ہنیہ کے خائن اور غاصب حکومت کے توسط سے دردناک قتل کی شدت سے مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر یونیورسٹی مصر نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی خائن اور غاصب حکومت کے توسط سے دردناک شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرم قابضین کے نفرت انگیز مظالم کا ایک سلسلہ ہے۔

الازہر یونیورسٹی نے کہا ہے کہ مجاہد شہید نے اپنی زندگی اپنی سرزمین اور عربوں اور مسلمانوں کا مسئلہ، یعنی آزاد اور مستحکم فلسطین کے مسئلے کے لیے لڑتے ہوئے گزاری۔

الازہر یونیورسٹی نے مزید کہا ہے کہ اس طرح کے قتل سے فلسطینی مجاہد قوم کے عزم و ارادے کمزور نہیں ہوں گے۔ فلسطینیوں نے اپنے حقوق کے حصول اور ایک آزاد ریاست کے قیام کے لیے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو، عظیم قربانیاں دی ہیں۔

الازہر یونیورسٹی فلسطینی قوم اور اس شہید اور مجاہد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے مغفرت اور رحمت اور ان کے اہل خانہ کے لیے مزید صبر کی دعا کرتی ہے۔"إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیْهِ رَاجِعُونَ".

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .