۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت کے آرزؤ مندوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے ڈرایا جانا ممکن نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کو اسرائیل و امریکہ کی مذموم جسارت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے خلاف یہود ونصاریٰ کی کارروائیاں مزید بے لگام ہوتی جا رہی ہیں، اسماعیل ہانیہ پر حملہ کر کے عالم اسلام کے وقار کو نشانہ بنایا گیا ہے، کسی غیر ملک میں ایک مہمان کو نشانہ بنانا جنگی آداب اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل یہ ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے کہ عالم اسلام اس کے ہدف پر ہے اور وہ جسے جب چاہے نشانہ بنا سکتا ہے، غاصب ریاست کا یہ تکبر اس کی جلد نابودی و بربادی کی پیش گوئی ثابت ہو گا، اسرائیل و امریکہ کی چالوں کو ناکام بنانے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ پر اسرائیل کا یہ حملہ اسرائیل کی سالمیت و بقاء پر حملہ ثابت ہو گا، اسماعیل ہانیہ کی شہادت حماس کے لیے ایک بڑا دھچکا ضرور ہے، لیکن اس نقصان سے اس الہٰی تنظیم کی جرآت، جدوجہد اور مزاحمت میں کمی نہیں آئے گی، بلکہ اس کی طاقت کا مظاہرہ پہلے سے کہیں گنا زیادہ دیکھنے میں آئے گا، حماس کے نوجوانوں کی دو ہی منزلیں ہیں، آزادی یا شہادت۔ شہادت کے آرزومندوں کو اس طرح کی کارروائیوں سے ڈرایا جانا ممکن نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .