۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
احمد الخلیلی مفتی اعظم عمان

حوزہ/ شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے تہران میں شہید اسماعیل ھنیہ پر صہیونی حکومت کی جانب سے ہونے والےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے دورہ تہران کے دوران ان کی رہائش گاہ پر صہیونی حکومت کی جانب سے ہونے والےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا:فلسطین کی بہادرانہ مزاحمت نے ہمیشہ عظیم انسانوں کو جنم دیا ہے اور اسی طرح ایک کے بعد ایک عظیم رہنما جنم لیتے رہیں گے۔

شیخ الخلیلی نے اپنے سوشل میڈٰیا پیج پر لکھا:انتہائی افسوسناک اور دردناک خبر موصول ہوئی کہ صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی دفتر کے سربراہ حریت پسند اسماعیل ھنیہ شہید ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم پوری ملت اسلامیہ، فلسطین کی آزاد قوم اور تمام مزاحمتی گروہوں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

عمان کے مفتی اعظم نے کہا: فلسطینی مزاحمت نے بے شمار عظیم لوگوں کو پروان چڑھایا ہے ، ایک کے بعد ایک عظیم رہنما آتے رہیں گے، ایک کے بعد ایک مجاہد جنم لیتے رہیں گے۔

شیخ الخلیلی نے کہا: مزاحمت اب بھی مضبوط ہے،اور سرزمین مقدس کی آزادی کے لیے اپنی جان، مال وغیرہ سب کچھ پیش قربان کرنے کے لئے تیار ہے اور وہ اپنے رہنماؤں کی راہ پر گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جیسا کہ خود شہید اسماعیل ھنیہ نے کہا تھا کہ اس طرح کے گھنونے اور مجرمانہ حملوں سے مزاحمت کی قدرت، طاقت اور عزم راسخ میں مزید اضافہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .