۱۴ آبان ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 4, 2024
مسعود پزشکیان

حوزہ / ایران کے صدر نے حماس کے سیاسی دفتر کے نائب کے ساتھ گفتگو میں کہا: ایرانی قیادت، قوم اور حکومت مزاحمتی اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹے گی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط عزم و ارادہ کے ساتھ مزاحمتی محور خاص طور پر فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے حماس کے عرب کمیونیکیشن امور کے سربراہ اور غزہ میں اس تحریک کے سیاسی دفتر کے نائب "خلیل الحیہ" (جو تہران دورہ کے دوران شہید ہنیہ کے ساتھ تھے) کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ و عظیم مجاہد اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت اور تبریک پیش کرتے ہوئے کہا: ہمارے پیارے بھائی شہید اسماعیل ہنیہ جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر اور حکومت کے سرکاری مہمان تھے اور اس وجہ سے ان کی شہادت کی تاثیر ہمارے لیے دوگنی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت اپنی تمام مجرمانہ پالیسیوں میں بری طرح ناکام رہی ہے، اور اب اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی وجہ سے صیہونی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا: ایران کی قیادت، قوم اور حکومت نہ صرف مزاحمتی محاذ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹے گی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط عزم و ارادہ کے ساتھ مزاحمتی محور خاص طور پر فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

خلیل الحیا نے بھی اس ٹیلی فونک گفتگو میں صدر مملکت ایران کے تعزیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا اور ان کے حلف برداری کے دوران خطاب میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قطعی اور اصولی مؤقف پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جمہوریہ اسلامی ایران کو مزاحمتی محور کا حقیقی حامی قرار دیا اور کہا: تہران میں حاج اسماعیل ھنیہ کی شہادت خدا کی حکمت اور مصلحت تھی تاکہ ایک بار پھر مزاحمتی محور کے اراکین کی ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد اور رفاقت کو ظاہر کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .