۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
تصاویر/ مراسم تنفیذ حکم ریاست جمهوری مسعود پزشکیان از سوی رهبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ / ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے غیر ملکی سرکاری دوروں کا آغاز عراق سے کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے نئے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے میں معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے رواں ماہ عراق کا دورہ کریں گے۔

عراق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محمد کاظم الصادق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: ایرانی صدر عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی دعوت پر آئندہ چند دنوں میں اس ملک کا دورہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا: ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے آئندہ دورہ عراق کے دوران مرحوم صدر شہید ابراہیم رئیسی کے دور میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔

ایرانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ ایرانی صدر کا یہ دورہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں انتہائی معاون اور مفید ثابت ہو گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .