حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: ہمارے ملک کے خلاف دشمنوں کے اقدامات ظالمانہ ہیں۔ ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور انہیں بھی چاہئے کہ وہ اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ان کی حکومت پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کو ترجیح دیتی ہے۔ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی ترقی پابندیوں کو غیر موثر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا: ان کی حکومت کی ترجیحات رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی پالیسیوں پر مبنی ہیں جو دوسرے ممالک کے ساتھ عزت، حکمت اور ایران کے مفاد میں تعلقات استوار کرنے سے عبارت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: درست ہے کہ جمہوریہ اسلامی ایران نے ہمیشہ جنگ سے بچنے اور امن قائم کرنے کی تلقین کی ہے لیکن ہم کسی بھی قسم کے ظلم کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ