۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
پزشکیان

حوزہ / ایرانی پارلیمنٹ کی جانب سے نئے ایرانی صدر کی ایک خاتون وزیر سمیت 19 رکنی نامزد کابینہ کے تمام افراد کی منظوری دے دی  گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ نے اجلاس کے پانچویں اور آخری روز اہلیت، صلاحیت اور سابقہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد صدر مسعود پزشکیان کی نامزد کابینہ کے اراکین کی منظوری دی ہے۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پارلیمنٹ کے سامنے نامزد وزرا کے حق میں دلائل پیش کیے۔ ایران کی 12ویں پارلیمنٹ کے 288 ممبران نے ووٹ کے ذریعہ چودہویں ایرانی صدارتی حکومت کی نامزد کابینہ کی منظوری دی۔

پارلیمنٹ سے منظور شدہ 19 رکنی کابینہ کے اراکین کی فہرست درج ذیل ہے:

اسکندر مومنی / وزارت داخلہ

سید عباس عراقچی / وزارت خارجہ

امیر عزیز ناصر زادہ / وزارت دفاع

علی رضا کاظمی / وزارت تعلیم

محسن پاکنژاد / وزارت پیٹرولیم

ستار ہاشمی / وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی

حجت الاسلام سید اسماعیل خطیب / وزارت انٹیلی جنس

عبدالناصر ہمتی / وزارت اقتصادی امور اور مالیات

احمد دونیمالی / وزارت کھیل و امور نوجوانان

محمد رضا ظفرقندی / وزارت صحت اور طبی تعلیم

احمد میداری وزارت تعاون / محنت و سماجی بہبود

غلام رضا نوری قزیلچہ / وزارت زراعت

امین حسین رستمی / وزارت انصاف

فرزانہ صادق / وزارت ٹرانسپورٹ و شہری ترقی

محمد اتابک / وزارت صنعت، معدن و تجارت

حسین سماعی صراف / وزارت سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی

سید عباس صالحی / وزارت ثقافت اور اسلامی ہدایات

محمد رضا صالحی امیری / وزارت ثقافتی ورثہ، سیاحت و دستکاری

عباس علی آبادی / وزارت توانائی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .