۱۶ آذر ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 6, 2024
آیت الله العظمی حسین مظاهری

حوزہ / حضرت آیت اللہ مظاہری نے  اپنےایک پیغام میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اصفہان کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ حسین مظاہری نے ایک پیغام میں اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحیمِ

«إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ راجِعُونَ»

تہران میں دہشت گردی کے ہولناک واقعہ میں جمہوریہ اسلامی ایران کے مہمان، مجاہد اور انتھک فلسطینی رہنما جناب اسماعیل ھنیہ کی شہادت نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی شیطانی فطرت، خبیث چہرے اور خون آلودہ ہاتھوں کو دنیا کے سامنے واضح کر دیا۔

میں اس بہادر مجاہد اور فلسطین و غزہ کے تمام شہداء کی شہادت پر مظلوم فلسطینی قوم اور مقامتی محاذ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان شہداء کے لئے رحمت و مغفرت کا طلبگار ہوں اور انشاءاللہ مقاومت اور مزاحمت کے ان شہداء کا خون رنگ لائے گا اور بہت جلد فلسطینیوں کو فتح اور مظلوم فلسطین و غزہ کو صیہونی مجرمانہ حکومت کے مظالم سے نجات ملے گی۔

مَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ‌.

حسین المظاهری

۲۶ / محرم الحرام / ۱۴۴۶ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .