۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ڈاکٹر عبد الغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین پہلے سے زیادہ شدت اور قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور اسرائیل کو اپنے ناکام عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، شہید کا خون امت مسلمہ پر قرض ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں رونما ہونے والے سانحہ میں شہادت بہت بڑا سانحہ ہے، جس کی وجہ سے امت غم اور بے چینی کی کیفیت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تحریک آزادی فلسطین پہلے سے زیادہ شدت اور قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور اسرائیل کو اپنے ناکام عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، شہید کا خون امت مسلمہ پر قرض ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .