۱۴ آبان ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 4, 2024
تجمع مردم زنجان

حوزہ/ تحریک حماس کے رہنما شہید اسماعیل ہنیہ کو دوحہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں، فلسطینی تنظیموں، الفتح، اسلامی جہاد اور دنیا بھر سے مختلف افراد نے شرکت کی۔

حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آج نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی، جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، امیر قطر کے والد، حماس رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں، حماس، فلسطینی تنظیموں الفتح اور اسلامی جہاد کے نمائندوں اور دنیا بھر سے آئے اہم افراد نے شرکت کی۔

حماس رہنما شہید اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھائے سوگوار افراد کی بڑی تعداد جنازے میں شریک تھی۔

قابل ذکر ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ گذشتہ روز رہبر معظم انقلاب اسلامی کی اقتدا میں تہران میں ادا کی گئی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .