۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
يحيى السنوار

حوزہ/ عبدالسلام ہنیہ نے اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں حماس کے موجودہ رہنما یحییٰ السنوار کے رفح میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حماس کے سابق رہنما اسماعیل ہنیہ کے بڑے بیٹے عبدالسلام ہنیہ نے جمعرات کی شام اپنے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے حماس کے موجودہ رہنما یحییٰ السنوار کے رفح میں شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عبدالسلام ہنیہ نے اپنے پیغام میں لکھا: "خدا آپ پر رحمت نازل فرمائے، یقیناً آپ شجاعت و مردانگی کے پیکر تھے... آپ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جنگوں میں حصہ لیا اور اپنے دین و وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ آپ کی یہ مجاہدانہ خدمات کبھی بھلائی نہیں جا سکتیں۔" ہمارا سلام اپنے دوست اور بھائی حاجی ابوالعبد تک پہنچا دینا۔ الوداع، اے ہمارے عزیز ابوابراہیم۔

مزید پڑھیں: اخبار ھارتز نے حماس رہنما شہید یحییٰ السنوار کی شہادت کی تازہ تفصیلات جاری کیں

مزید پڑھیں: یحییٰ السنوار کون ہیں؟

تبصرہ ارسال

You are replying to: .