۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہان کی عظیم شہادت پر ملت ایران اور رہبرِ انقلابِ اسلامی سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں پیش آئے عظیم سانحہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس سانحہ میں عظیم شخصیات من جملہ جمہوریہ اسلامیہ ایران کے موجودہ صدر حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، امام جمعہ تبریز آیت اللہ سید محمد علی آل ھاشم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان سمیت دیگر ہمراہان شہید ہوئے جو نہ فقط ایران، بلکہ عالم اسلامیہ کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ان شخصیات نے اپنی پوری زندگی اُمت مسلمہ کی خدمات کے لئے وقف کی تھی۔

آغا حسن نے اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ عج، رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام خامنہ ای مد ظلہ، مراجع عظام اور ایران کے شہید پرور عوام کے علاؤہ جملہ مؤمنین کی خدمت میں مجروح دل کے ساتھ تعزیت و تسلیت پیش کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کے صدر نے کہا کہ اس عظیم سانحہ میں رہبر عزیز اور ملت ایران تنہا نہیں ہیں، بلکہ کشمیری عوام برابر کے شریک ہیں۔

آغا حسن نے شہدائے راہ حق کی مغفرت و بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کےلئے دعا کرتے ہوئے عوام الناس سے مجلسِ عزاء برپا کرنے کی استدعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .