جمعرات 23 مئی 2024 - 17:12
انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے شہدائے خدمت کیلئے مجالسِ ترحیم جاری

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے شہدائے خدمت کی یاد میں باب العلم اور قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران کے شہدائے خدمت کی یاد میں باب العلم اور قدیمی امام بارگاہ حسن آباد میں مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے شہدائے خدمت کیلئے مجالسِ ترحیم جاری

تفصیلات کے مطابق، جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت شہدائے خدمت کیلئے مجالسِ ترحیم کا انعقاد بدستور جاری ہے حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے بعد آج قدیمی امام بارگاہ حسن آباد سرینگر میں شہید جمہور آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے باوفا ساتھوں کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مجلس عزا برپا ہوئی، جس میں حوزہ علمیہ مکتبۃ الزہراء حسن آباد سرینگر کے اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی خدمات و ایثار پر روشنی ڈالی اور ذاکرین نے مرثیہ خوانی کی۔

انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر کی جانب سے شہدائے خدمت کیلئے مجالسِ ترحیم جاری

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .