۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
سید ہادی الصفوی

حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کے صدر مملکت و خادم حرم امام الرضا علیہ السّلام آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و آیت اللہ آل ہاشم اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے صدر اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین جناب آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی صدر آیت اللہ خادم الرضا سید ابراہیم رئیسی ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر میں حادثہ پیش آنے سے بہت بڑا نقصان ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران کے صدر مملکت و خادم حرم امام الرضا علیہ السّلام آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و آیت اللہ آل ہاشم اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے صدر اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین جناب آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی صدر آیت اللہ خادم الرضا سید ابراہیم رئیسی ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر میں حادثہ پیش آنے سے بہت بڑا نقصان ہوا۔

آغا صاحب نے کہا کہ ان شہداء کے بلندی درجات کے لئے چار دن تک ہر امام بارگاہ اور مساجد و مکاتب میں مجلسِ عزاء اور قرآن خوانی ہوگی اور آئندہ شب جمعہ و روز جمعہ امام بارگاہ آیت اللّہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .