۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر/ مجلس در سوگ رئیس جمهور شهید

حوزہ/ آل انڈیا شیعہ کونسل نے ایک پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

{مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ}

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

مملکت اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر ساتھیوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں المناک شہادت پر شدت غم واندوہ سے دل مضطرب ہے، اس سانحہ میں درجہء شہادت پر فائز ہونے والے افراد صرف اسلامی جمہوریہ ایران ہی نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ اور دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کیلئے دن رات زحمتیں اٹھانے والے تھے۔ ایران کے غیرتمند عوام کے ساتھ ساتھ ان کے دل میں دنیا بھر کے دبے کچلے انسانوں کی فلاح و بہبود کا جذبہ موجزن تھا۔ دنیا کے جابرانہ نظام کے مقابل کمزوروں کے مقاومتی محاذ کو جس طرح سید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء مستحکم بناکر نظام ظلم و جبر کے مقابل مزاحمت و مقاومت کا حوصلہ بخش رہے تھے وہ مثالی ہے، اسی کا ایک مظاہرہ غزہ کے مظلوموں کی طرف سے جاری ہے یقیناً ان حالات میں یہ دلخراش سانحہ امت مسلمہ کیلئے انتہائی المناک ہے لیکن راہ حق میں جان بکف جیالے یکے بعد دیگرے پرچم حق اور علم حریت کواپنے کاندھوں پر بلند رکھتے ہیں اور کبھی گرنے نہیں دیتے امید ہے کہ رھبر عظیم الشان انقلاب اسلامی حضرت آیة اللہ العظمیٰ آقا سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی قیادت میں اسی طرح یہ علمِ حریت تا ظہورِ فرزند زھراء حضرت ولی عصر امام زمان ارواحنا لہ الفداء یونہی ہمشہ بلند رہے گا۔

راہ حق کے ان عظیم جانثاروں کی غمناک شہادت پر ہم ولی عصر حضرت حجة ابن الحسن المھدی علیہ السلام و رھبر معظم انقلاب اسلامی آیة اللہ العظمی خامنہ ای، تمام امت مسلمہ اور ایران کے فداکار و غیرت مند عوام کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پیش کرتے ہیں۔

آل انڈیا شیعہ کونسل

٢٠/مئی ٢٠٢٤

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .