۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
شهادت حجت الاسلام و المسلمین رئیسی

حوزہ/ صدرِ تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد ہندوستان حجت الاسلام سید شجیع مختار نے ایک پیغام میں ایرانی صدر ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی المناک شہادت پر تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل حیدرآباد ہندوستان کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

مَا نَنۡسَخۡ مِنۡ اٰیَۃٍ اَوۡ نُنۡسِہَا نَاۡتِ بِخَیۡرٍ مِّنۡہَاۤ اَوۡ مِثۡلِہَا ؕ اَلَمۡ تَعۡلَمۡ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ

صدر جمہوریہ اسلامی ایران ڈاکٹر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، امام جمعہ شہر تبریز آیت اللہ سید محمد علی آل ہاشم، وزیر امور خارجہ امیر حسین عبد اللہیان، کی خبر وصال نے تمام محبین اہل بیت علیہم السّلام اور بالخصوص مظلومین کے دلوں کو غمگین کردیا۔

یقیناً یہ تمام مرحومین ہمیشہ سیرت علوی پر قائم رہتے ہوئے نہ صرف اپنے ملک بلکہ دیگر ممالک کے مظلومین و مستضعفین کے معاون و مددگار رہے بالخصوص آیت اللہ ابراہیم رئیسی کہ جنہوں نے اپنی تمام زندگی دین اسلام و خدمت خلق میں صرف کردی۔

آپ ایران کے قاضی القضات ( چیف جسٹس) کے عہدے پر بھی تھے اور حرم امام رضا علیہ السلام کے خادم و ناظم بھی رہ چکے ہیں۔

ہم اس دردناک و غمناک حادثہ پر تمام شیعیانِ علی بالخصوص ملت ایران و رہبر معظم اور مرحومین کے لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللّٰہ کی بارگاہ میں مرحومین کے لئے طلب مغفرت کرتے ہیں کہ خدا ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ائمہ اطہار علیہم السّلام کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید شجیع مختار؛ صدر تلنگانہ مرکزی شیعہ علماء کونسل حیدرآباد ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .