۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
شهدای خدمت + سقوط بالگرد

حوزہ/ حوزۂ علمیہ جامعہ التبلیغ لکھنؤ میں صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ودیگر شہداء کی شہادت پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزۂ علمیہ جامعہ التبلیغ لکھنؤ میں آج ایک تعزیتی جلسہ، جمہوریہ اسلامیہ ایران کے صدر آیة الله سید ابراہیم رئیسی، ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان و دیگر شہداء کی شہادت پر منعقد ہوا، جلسہ کی صدارت سربراہ حوزہ حجتہ الاسلام جناب مولانا مرزا جعفر عباس صاحب نے کی۔

جلسہ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے مولوی جناب قاسم رضا مجیدی صاحب نے کیا صدر جلسہ نے افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت سے عالم انسانیت کا ایک بڑا نقصان ہوا ہے، یہ ایران کی تاریخ کا ایک خطرناک حادثہ ہے۔

آیت اللہ ابراہیم رئیسی مشہد مقدس مولا امام علی رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی بھی تھے اور امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے دن غلام اپنے اقا کی خدمت کے لئے جا پہنچے۔

یہ حادثہ نہ صرف ایران، بلکہ پورے عالم تشیع کے لئے ناقابلِ جبران حادثہ ہے اس عظیم حادثہ کی خبر سن کر پوری دنیا کے تمام مؤمنین کے دلوں پر ایک گہری چوٹ لگی ہے۔ ہم اس حادثہ کے تمام مرحومین کے سوگواروں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ ہم سب کی مدد کرے۔

آیت اللہ رئیسی کی شہادت؛ عالم انسانیت کا نقصان، مولانا محمد میرزا جعفر عباس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .