۳ تیر ۱۴۰۳ |۱۶ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 23, 2024
1

حوزہ/ صدر مملکت ایران حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھیوں کا جنازہ ہوائی جہاز کے ذریعہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے کو لے کر طیارہ مہرآباد ایئرپورٹ پہنچا، ان کے جسد خاکی قم المقدسہ منتقل کئے جائیں گے اور وہاں اہل قم تشییع جنازہ میں شرکت فرمائیں گے۔

مہرآباد ائیرپورٹ پر مختلف سیاسی اور عسکری شخصیات نے حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے کا اپنی نمناک آنکھوں سے استقبال کیا۔

صوبہ قم میں ایرانی وقت کے مطابق بروز منگل (آج) شام 4 بجے شہر قم میں حرم حضرت معصومہ (س) سے مسجد جمکران تک تشییع جنازہ ہوگی، اس کے بعد ان جسد خاکی کو تہران منتقل کیا جائے گا جہاں اہل تہران رات 9 بجے ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور الوداع کہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .