۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
شیعہ فیڈریشن جموں کے سربراہ

حوزہ/ صدر محترم جمہوریہ اسلامیہ ایران اور ان کے ہمراہان کی شہادت پر حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) اور شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں کے سربراہ نے ایک پیغام میں ایرانی قوم اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام و سرپرست اعلیٰ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں علامہ سید مختار حسین جعفری نے جمہوریہ اسلامیہ کے صدر، وزیر خارجہ، تبریز کے امام جمعہ اور صوبہ آذربایجان کے گورنر کی شہادت کو ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے ملت ایران کے نام ایک تفصیلی تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

مکمل پیغام مندرجہ ذیل ہے:

بِسمِ اللہ الرَّحمانِ الرَّحِیم

اِنّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ

ارشاد رب العزت ہے : وَمَنْ یَخرُجْ مِن بَیتِہِ مُھاجِرااِلی اللہِ وَ رَسُولِہِ ثُمَّ یُدُرِکُہُ المَوتُ فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُہُ عَلی اللہِ (سورہ نساء آیہ ۱۰۰)

اے اللہ تو امام زمانہ عج اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی، خانوادہ شہید آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ دیگر شہداء کے گھر والوں اور ملت ایران کو اس دردناک، غیر متوقع اور بے موقع غم کو برداشت کرنے کی ہمت عطا کر اور مظلومین و مستضعفین عالم پر حضرت ولی عصر (عج) کے ظہور میں تعجیل کے ذریعے رحم اور لطف فرما۔

آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی خادم امام رضاؑ اپنے ساتھیوں، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، تبریز کے امام جمعہ آیۃ اللہ علی آل باشم اور آذربایجان کے گورنر مالک رحمتی کے ساتھ عوامی خدمت کی ایک جہادی مہم پر مہاجر الی اللہ و رسولہ تھے، آذربایجان میں خدا آفرین نامی ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپسی کے سفر میں ایک ہوائی حادثے میں شہادت کے عظیم و رفیع مرتبے پر فائز ہو کر، اپنے رہبر عزیز کو تنہا چھوڑ کر، امام رضا ؑ کی ولادت کے دن اپنے امام کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔

فَقَدْ وَقَعَ اَجْرُھُمْ عَلی اللہِ ان کا اجر اللہ اور امام رضا ؑ کے پاس ہے۔

ہم اس عظیم حادثے پر امام زمانہ (عج) ، مقام معظم رہبری، آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی اور تمام شہداء کے پسماندگان اور ملت ایران کی خدمت میں صوبۂ جموں کے تمام سوگوار مؤمنین کی طرف سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور پروردگار عالم سے ان تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور باز ماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کے خواہاں ہیں۔

سوگوار

سید مختار حسین جعفری

مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام، سرپرست اعلیٰ شیعہ فیڈریشن صوبہ جموں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .