جمعہ 27 جون 2025 - 17:57
آیت‌اللہ اعرافی کی حجت الاسلام نیازمند اور ان کے خاندان کی شہادت پر تعزیت و تبریک

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ آیت‌اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں سپاہ اسلام کے دلاور سرداروں، ممتاز دانشوروں اور ملتِ شریف ایران بالخصوص شہیدِ عزیز اور بافضیلت روحانی، حجت الاسلام ابوالفضل نیازمند اور ان کے خانوادے کی عاشورائی شہادت پر ملت ایران، صوبہ گلستان اور شہر گنبد کے عوام کو تعزیت و تبریک پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت‌اللہ اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

هو الشهید و المنتقم

سپاہ اسلام کے دلاور سرداروں، عظیم دانشوروں اور ملت شریف ایران، بالخصوص گرانقدر شہید حجت الاسلام نیازمند، ان کی فاضلہ زوجہ اور معصوم بچوں کی عاشورائی شہادت پر ملت ایران، گلستان کے عوام، شہر گنبد، ان کے پسماندگان اور متعلقہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت و تبریک پیش کرتا ہوں۔ ان پاکیزہ ہستیوں کو خراجِ تحسین اور ان کے پاکیزہ ارواح کو درود پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے سیدالشہداء (ع) اور ان کے باوفا اصحاب کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

یہ شہداء، انقلاب اسلامی کے پیشرو، اسلامی کرامت پر فدا، قومی عزت و افتخار کے علمبردار، امتِ اسلامی کی ہدایت کے چراغ اور ایران و اسلام کے قابل فخر سرمایہ ہیں۔

ان کے معزز پسماندگان اور ملت عظیم ایران کا صبر، پائیداری اور میدان میں استقامت، حیرت‌انگیز اور الہام‌بخش ہے اور ان شاءاللہ انہیں اللہ کی جانب سے مزید اجر عطا ہوگا۔

ان شہداء سے ملت کا عہد و پیمان اٹل اور ناقابل تزلزل ہے۔ خدا کے فضل اور ملت و نوجوانوں کی ہمت، رہبر معظم کی ہدایت، مسلح افواج کی جانفشانی اور حکام کی کوشش سے ان کے خون کا انتقام ضرور لیا جائے گا، ان کا مبارک راستہ جاری رہے گا اور ایران اسلامی، امت مسلمہ اور دنیا کے مستضعفین کے لیے عظیم اور تزویراتی کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ ان شاءاللہ بفضلہ و کرمہ۔

علی رضا اعرافی

25 جون 205ء

قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام ابوالفضل نیازمند، جو شہرک شہید چمران تہران میں مسجد امام موسیٰ کاظم علیہ‌السلام کے مبلغ اور امام جماعت تھے، صہیونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں اپنی زوجہ اور کمسن بچوں سمیت شہادت کے بلند مقام پر فائز ہوئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha