حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب، قابض اور طفل کش صیہونی ریاست کی ظالم امریکہ کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں سینکڑوں شہید اور ہزاروں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
شہداء میں علمائے کرام بھی شامل ہیں۔
1۔ حجت الاسلام رمضان علی مہر علی تبارفیروز جایی
2۔ حجت الاسلام امین عباس رشید
3۔ حجت الاسلام ابو الفضل نیازمند، اپنے تین بچوں اور بیوی سمیت شہید ہو گئے ہیں؛ آپ مسجد شہرک شہید چمران تہران کے امام جماعت تھے۔
4۔ حجت الاسلام علی ترکاشوند
5۔ حجت الاسلام احد اقدسی اپنے دو بچوں محمد رضا اور محدثہ کے ہمراہ شہید ہو گئے ہیں۔
6۔ حجت الاسلام روح اللہ رحمتی
ایران بھر میں شہداء کی تشییع کا سلسلہ جاری ہے اور عوام ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے شہداء سے تجدیدِ عہد اور غاصب اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کر رہے ہیں اور میدان میں ڈٹ کر رہنے کا اعادہ بھی کر رہے ہیں۔
عوام اتحاد و وحدت کے ساتھ ساتھ رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای کی حمایت اور ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا بھی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ