حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران پر صہیونی حکومت کے میزائل اور ڈرون حملوں، دفاعی و مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں، جوہری سائنس دانوں اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کی مذمت اور امتِ مسلمہ کو اتحاد کی دعوت دینے کے حوالے سے علمائے کرام اور دانش وروں کے مشترکہ اعلامیے کا مکمل متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
﴿الَّذِینَ آمَنُوا یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ اللَّهِ وَالَّذِینَ کَفَرُوا یُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِیَاءَ الشَّیْطَانِ إِنَّ کَیْدَ الشَّیْطَانِ کَانَ ضَعِیفًا﴾
(سورۂ نساء: آیت ۷۶)
ہم، امتِ مسلمہ کے علمائے کرام، اپنے دلوں میں گہرے رنج و غم اور شدید غم و غصے کے ساتھ، صہیونی بچوں کی قاتل حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حالیہ جارحیت، ملک کے دفاع و مزاحمت کے علم بردار کمانڈروں، جوہری سائنس دانوں اور بے گناہ عوام و نہتے شہریوں کو وحشیانہ انداز میں نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
۱۔ صہیونی حکومت؛ انسانیت اور حق کی دشمن
حالیہ حملوں نے صہیونی حکومت کے حقیقی اور مجرمانہ چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ ایسی حکومت ہے جو صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ، بلکہ عالمی سطح پر عدل، انصاف اور انسانیت کی بھی دشمن ہے۔
ایران کے سائنس دانوں اور دفاعی کمانڈروں کو نشانہ بنانا، ایرانی قوم کی سائنسی ترقی، خودمختاری اور دفاعی قوت کو روکنے کی ایک ناکام اور مایوس کن کوشش ہے۔
۲۔ یہ حق و باطل، اسلام و کفر اور ظلم و عدل کی جنگ ہے
ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے، وہ حق و باطل، اسلام و کفر اور ظلم و انصاف کے درمیان معرکہ ہے۔
صہیونی حکومت اور اس کے حامی باطل کے محاذ پر کھڑے ہیں، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران امتِ مسلمہ کے محاذِ اول پر قرآن کے پیغام، مسئلۂ فلسطین، تحریکِ مزاحمت اور انسانی عزت و وقار کے اصولوں کا دفاع کر رہا ہے۔
۲۔ یہ حق و باطل، اسلام و کفر اور ظلم و عدل کی جنگ ہے
ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ آج جو کچھ ہو رہا ہے، وہ حق و باطل، اسلام و کفر اور ظلم و انصاف کے درمیان معرکہ ہے۔
صہیونی حکومت اور اس کے حامی باطل کے محاذ پر کھڑے ہیں، جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران امتِ مسلمہ کے محاذِ اول پر قرآن کے پیغام، مسئلۂ فلسطین، تحریکِ مزاحمت اور انسانی عزت و وقار کے اصولوں کا دفاع کر رہا ہے۔
۳۔ امتِ مسلمہ کو میدانِ عمل میں آنا ہوگا
علمائے دین، جامعات کے اساتذہ، دانش وروں اور عام مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ بے عملی اور باہمی انتشار کی کیفیت سے باہر نکلیں اور اتحاد، شعور اور عملی اقدامات کے ذریعے مظلوموں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔
آج ایران کا دفاع، اسلام کا دفاع ہے؛ مسلمانوں کے امن و سلامتی، بیت المقدس کے تقدس اور امتِ واحدہ کے مستقبل کا دفاع ہے۔
۴۔ حق کی فتح کی الٰہی بشارت
ہم قرآنِ کریم کے قطعی وعدوں پر کامل ایمان رکھتے ہیں:
﴿إِن تَنصُرُوا اللَّهَ یَنصُرْکُمْ وَیُثَبِّتْ أَقْدَامَکُمْ﴾
(سورۂ محمد: آیت ۷)
یقیناً آخری فتح اہلِ ایمان ہی کا مقدر ہوگی۔ غاصب صہیونی حکومت اور اس کے شیطانی حامیوں کا یقینی زوال اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے، جس کی تکمیل قریب ہے۔
۵۔ عالمی سطح پر انصاف کا مطالبہ
ہم عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی شرم ناک خاموشی توڑیں، ان حملوں کو جنگی جرائم کے طور پر درج کریں اور ان کے ذمہ داروں کو قانونی کارروائی اور احتساب کے کٹہرے میں لائیں۔
ایک خودمختار ملک کی سرزمین پر جارحیت، اقوامِ متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی صریح اور سنگین خلاف ورزی ہے۔
اختتامی کلمات
آخر میں، ہم راہِ حق کے مجاہدین کی نصرت اور شہدائے مقاومت کے درجات کی بلندی کے لیے خلوصِ دل سے دعا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ یہ خون ایک ایسے چراغ کی مانند ہوگا جو امتِ مسلمہ کی آزادی اور سربلندی کی راہ روشن کرتا رہے گا۔
﴿وَلَیَنصُرَنَّ اللَّهُ مَن یَنصُرُهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِیٌّ عَزِیزٌ﴾
(سورۂ حج: آیت ۴۰)
والسلام علیٰ من اتبع الہدیٰ
۱. آیت الله علیرضا اعرافی مدیر حوزه های علمیه
۲. حجت الاسلام و المسلمین شهریاری دبیرکل مجمع تقریب مذاهب اسلامی
۳. حجت الاسلام و المسلمین غلامعلی صفایی بوشهری نماینده ولی فقیه در استان بوشهر
۴. سید محمد محمد حیدری - إمام جمعة جامع الخلانی فی بغداد
۵. الشیخ خالد الملا رئیس جماعة علماء العراق
۶. حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسکر تولیت حرم حضرت عبدالعظیم حسنی
۷. حجت الاسلام و المسلمین سعید رضا عاملی ،رئیس شورای تحول و ارتقا علوم انسانی
۸. حجت الاسلام والمسلمین محمد قمی رییس سازمان تبلیغات اسلامی
۹. حجت الاسلام و المسلمین علی عباسی، رئیس جامعه المصطفی
۱۰. حجت الاسلام و المسلمین مصطفی رستمی، رئیس نهاد نمایندگی مقام معظم رهبری در دانشگاهها
۱۱. سید محمدی ابو صالح عبدالقادر الحسنی الآلوسی، رئیس المجلس العلماء الرباط المحمدی
۱۲. شیخ محمد نمر أحمد زغموت، رئیس المجلس الفلسطینی الاسلامی فی لبنان والشتات
۱۳. شیخ حسان عبد الله رئیس تجمع العلماء المسلمین لبنان
۱۴. شیخ غازی حنینه رئیس مجلس الامناء فی تجمع العلماء المسلمین لبنان
۱۵. دکتر حسین محمد قاسم رئیس مجلس علماء فلسطین
۱۶. دکتر محمد الصالح الموعد الناطق الرسمی للمجلس العلماء فلسطین فی لبنان و الخارج
۱۷. شیخ زهیر الجعید، منسق عام جبهة العمل الاسلامی
۱۸. شیخ عبدالمنعم الزین، مدیر المرکز الاجتماعی الإسلامی بالسنغال
۱۹. شیخ عبدالله الدقاق رئیس الحوزه العلمیه البحرانیه فی قم
۲۰. شیخ العلامة سامح عثمان سلیمان محمد من علماء الازهر وامام فی وزارة الاوقاف المصریة
۲۱. امام محمد العاصی امام جمعه واشنگتن
۲۲. ماموستا ملا قادر قادری، امام جمعه پاوه
۲۳. شیخ محمد الزعبی ، رئیس مکتب الدعوة فی حرکة التوحید الإسلامی فی لبنان
۲۴. شیخ أبو بکر مشلاوی، عضو قیادة جبهة العمل الإسلامی فی لبنان
۲۵. دکتر شیخ صالح الکاشف، مسوول العلاقات العامة لملتقی دعاة فلسطین
۲۶. شیخ سعید قاسم، رئیس الهیئة الاسلامیة الفلسطینییة.
۲۷. سید مرتضی مرتضی عاملی عضو شورای عالی مجمع اهل بیت
۲۸. شیخ محمد قدورة، مدیر المرکز بدر الکبری
۲۹. دکترسلمان العودی، امین ملتقی دعاة فلسطین
۳۰. دکتر عمر عبدالله الشلح، القائم باعمال ملتق دعاة فلسطین فی ترکیا
۳۱. رضوان المحیا، رئیس الملتقی الإسلامی الشافعی ، الیمن
۳۲. دکتر عبدالرحمن بن علی الضلع الحسنی الهاشمی رئیس المرکز الأبحاث و الدراسات للوحدة الاسلامیة _ بلاد شام
۳۳. شیخ أحمد غریب، رئیس هیئة العمل من أجل الوحدة والتغییر
۳۴. شیخ مصطفی ملص ،رئیس اللقاء التضامنی الوطنی فی لبنان
۳۵. شیخ الشریف ولید الادریسی، نائب مفتی مقاطعة الفولغراد بروسیا الاتحادیة
۳۶. سید محمد الفاضل حمادوش
۳۷. حجت الاسلام والملسمین سید مفید کوهساری معاون بین الملل حوزه
۳۸. مولوی حبیب الرحمن مطهری مدیر مدرسه دینی احناف خواف
۳۹. محمد صالح انصاری، استاد حوزه
۴۰. شیخ کفاح محمد بطة مفتی مقاطعة فولغوغراد ، نائب مفتی الجمعیه الدینیه لمسلمی روسیا الاتحادیه
۴۱. شیخ حسین شرید الشولی عضو الهیئة العامة فی تجمع العلماء المسلمین
۴۲. شیخ عادل الترکی، رئیس جمعیة منتدی الوحدة للتعاون الاجتماعی الخیری
۴۳. سید أحمد شحاتة الحسنی الأزهری مدیر رواق الإمام مصر
۴۴. عاهد مصطفی العطوی رئیس مؤسسة الدراسات فی إندونیسیا
۴۵. فاطمة الصمادی باحثة وأستاذة جامعیة
۴۶. استادحسین الدیرانی ممثل المجمع العالمی لأهل البیت علیهم السلام ( استرالیا )
۴۷. سید فادی السید رئیس مرکز الامة الامة الواحدة للدراسات الفکریة والاستراتیجیة
۴۸. حسن قناعتلی رئیس للمجمع المنظمات لاهل البیت فی ترکیا
۴۹. سید حیدر آفتاب رضوی، خطیب الجمعة فی کیب تاون
۵۰. شیخ صهیب حبلی رئیس جمعیة ألفة
۵۱. شیخ خلیل رزق مسئول علاقات الدولیة فی حزب الله
۵۲. سید عزالدین بالعید الشیخی الإدریسی الحسنی النقیب العام للسادة الأشراف أل البیت فی لیبیا
۵۳. شیخ مازن الشریف مفکر استراتیجی من تونس
۵۴. مازن الزیدی ، مدیر مرکز المسار العراقی للدراسات
۵۵. شیخ توفیق حسن علویة ،کاتب وباحث اسلامی وعضو تجمع العلماء المسلمین فی لبنان .
۵۶. دکتر محمد هشام سلطان استاذ العقیدة و الفلسفة نائب رئیس جامعة آل البیت سابقا -الاردن
۵۷. سید عدنان أحمد یحیی الجنید عضو الهیئة العلیا لرابطة علماء الیمن - رئیس ملتقی التصوف الإسلامی فی الیمن
۵۸. شیخ شفیق جرادی رئیس معهد المعارف الحکمیة والمشرف العام علی موقع اقتدار المقاومة
۵۹. شیخ ماهر حمود رئیس الاتحاد العالمی لعلماء المقاومة
۶۰. شیخ طارق رشید، مسئول ملتقی دعاه فلسطین فی لبنان
۶۱. سید محمد باقر القبانجی عمید جامعة الإمام المهدی علیه السلام فی النجف الأشرف
۶۲. شیخ مصطفی حسین ابورمان امام وخطیب مسجد فی عمان الاردن
۶۳. شیخ نزار سعیّد رئیس جمعیة مراکز الإمام الخمینی(قدس سره) الثقافیة فی لبنان
۶۴. سید شفقت حسین شیرازی مسؤول الشؤون الخارجیة فی حزب مجلس وحدة المسلمین باکستان
۶۵. شیخ راجا ناصر عباس جعفری رئیس حزب مجلس وحدة المسلمین وعضو المجلس الشیوخ الباکستانی
۶۶. شیخ قدیر آکارس رئیس مجمع العلمائی لاهل البیت و مدیر المرکز الکوثر فی ترکیا
۶۷. حجت الاسلام سیدجواد وحیدی
۶۸. خانم دکتر انسیه خزعلی، استاد حوزه و دانشگاه
۶۹. شیخ حسین الدیهی_ نائب الأمین العام لجمعیة الوفاق الوطنی الإسلامیة البحرینیة
۷۰. سلمان الحسینی الندوی رئیس جبهة الاتحاد الهند
۷۱. شیخ محمد بن حمودة / تونس
۷۲. ماموستا اقبال بهمنی عضو خبرگان رهبری
۷۳. شیخ محمد زمان زمانی امام جمعه اوز
۷۴. حجت الاسلام السید فاضل موسوی جابری استاذ الدروس العلیا فی الحوزة العلمیة فی النجف الاشراف
۷۵. مهدی غلامعلی دبیر شورای برنامه ریزی مدارس علوم دینی اهل سنت
۷۶. شیخ محمد علی امینی مدیر مدرسه دینی بستک
۷۷. حجت الاسلام و المسلمین حجت گنابادی نزاد، مدیر حوزه
۷۸. آخوند قربان محمد اونق امام جمعه بندر ترکمن
۷۹. سید مختار هاشمی ، فعال فرهنگی اهل سنت
۸۰. شیخ خلیل افرا رئیس هیئت افتای اهل سنت استان بوشهر
۸۱. مولوی یحیی فاضلی مدیر حوزه دارلعلوم
۸۲. ماموستا دکتر محمد امین رسولی استاد حوزه
۸۳. حجت الاسلام والمسلمین مهدی فرمانیان، استاد حوزه
۸۴. علی یرال مؤسس ورئیس وقف أهل البیت العلوی فی ترکیا
۸۵. عبدالسلام امامی، امام جمعه مهاباد
۸۶.حجت الاسلام محمد باقر فرزانه رئیس شورای عالی حوزه خراسان










آپ کا تبصرہ