جمعرات 26 جون 2025 - 16:42
مکتب امام حسین (ع) مقاومت و ایثار کا سرچشمہ ہے

حوزہ / ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر نے کہا: مکتب عاشورا اور امام حسین علیہ السلام عالمی طاقتوں کے مقابلے میں مقاومت کا الہام بخش اور شہداء کی تربیت کا سرچشمہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے ڈائریکٹر حجت الاسلام سید رضا افتخاری شہر یاسوج میں منعقدہ "طلایہ داران تبلیغ" نامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اس سال اعتکاف کے پروگرام میں 8 ہزار 600 نوجوانوں کی پرشور شرکت اور عید غدیر کی شاندار تقریبات نے نوجوانوں کی دینی بیداری اور عشق اہل بیتؑ کو نمایاں کر دیا۔

انہوں نے عید غدیر کے پروگراموں میں عوام کی بھرپور شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مذہبی تقاریب میں عوام کی شمولیت اس بات کی گواہ ہے کہ لوگوں کی اہل بیت علیہم السلام اور قرآن سے محبت کتنی عمیق ہے۔

حجت الاسلام سید رضا افتخاری نے مزید کہا: اعتکاف کے اتنے وسیع پیمانے پر انعقاد کے باعث ہم مساجد کی کمی کا بھی سامنا کر رہے تھے۔ بعض لوگ سوال کرتے ہیں کہ ہمیں عاشورا اور امام حسین علیہ السلام پر کیوں زور دینا چاہیے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مکتب امام حسینؑ، مقاومت و ایثار کا سرچشمہ ہے۔ ہماری معنوی زندگی، حماسی جذبہ، وفاداری، اخلاق اور ایثار سب عاشورا سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: مکتب امام حسین علیہ السلام ہی ہے جس نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ جیسے رہنما کو تربیت دی جو مشرق و مغرب کی طاقتوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ اسی مکتب نے حاج قاسم سلیمانی، حاجی‌ زادہ، سلامی، باقری، سید حسن نصر اللہ اور دیگر عظیم شہداء جیسے کردار پروان چڑھائے۔ جنہوں نے پوری آگاہی کے ساتھ راہِ شہادت کا انتخاب کیا اور امام حسین علیہ السلام کا نام ان کے لیے ترغیب اور استقامت کا سرمایہ تھا۔

حجت الاسلام افتخاری نے دینی مبلغین کے کردار کو فیصلہ کن قرار دیتے ہوئے کہا: ایک مبلغ کی اصل قدر و قیمت یہ ہے کہ وہ معاشرے کو زندگی عطا کرتا ہے اور جو معاشرہ عاشورائی تحریک کا متلاشی ہو وہ دشمنوں پر ہمیشہ غالب آتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha