۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ نشست سالانه مجمع جهانی حضرت علی اصغر در ارومیه

حوزہ/ مرکز تبلیغات اسلامی مغربی آذربائجان کے سربراہ نے کہا کہ غدیر کی تبلیغ اور ترویج کے تعلق سے ہم سب زمہ دار ہیں اور غدیر کو فراموش کرنا، انسان کا امام حسین (ع) کے مقابلے میں کھڑے ہونے کا سبب بنتا ہے، کیونکہ انسان کی کامیابی کا راز غدیر ہے اور اسلام میں غدیر کو بہت زیادہ اہمیت اور مقام حاصل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام منصور امامی نے ارومیہ میں مجمع جہانی حضرت علی اصغر علیہ السّلام کے منتظمین اور عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکاتب کو زندہ رہنے کیلئے عقل و خرد کی ضرورت ہے اور اگر کوئی بھی مکتب خرافات کا شکار ہو جائے تو وہ نابود ہو گا۔

انہوں نے ایک مکتب کے زندہ رہنے والے اسباب میں سے دوسرے سبب کو عدل و انصاف پر مبنی معنویت کو قرار دیا اور کہا کہ مکاتب کے زندہ رہنے کے اسباب میں سے، تیسرا سبب عدالت ہے اور یہ تینوں اسباب، اسلام ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی خصوصیات میں سے ہیں۔

مغربی آذربائجان کے مرکز تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہر وہ بات یا ہر وہ تحریک جس میں عقلانیت اور معنویت کی نشانی نہ ہو اور ان سے عدالت کی بو نہ آئے تو وہ اسلام مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا تینوں اسباب، دو چیزوں سے مکمل ہو جاتے ہیں اور ان میں سے ایک، مجاہدانہ کوشش ہے جو کہ اسلام کی بقاء کیلئے ضروری ہے اور معاشرتی اور انسانی وجود میں معنویت کی حاکمیت قائم کرنے کیلئے مجاہدانہ کاوشوں کی ضرورت ہے لہٰذا مجاہدانہ کاوشیں مذکورہ بالا موارد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نہایت ضروری ہیں۔

انہوں نے معاشرے کے مسائل کو حل کرنے والے اسباب میں سے ایک کو احساس زمہ داری قرار دیا اور مزید کہا کہ غدیر میں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے علی علیہ السّلام کو اپنا جانشین مقرر کر کے اپنی زمہ داری پوری کی ہے۔

حجت الاسلام منصور امامی نے غدیر کے اہتمام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غدیر کی تبلیغ اور ترویج کے تعلق سے ہم سب زمہ دار ہیں اور غدیر کو فراموش کرنا، انسان کا امام حسین علیہ السّلام کے مقابلے میں کھڑے ہونے کا سبب بنتا ہے، کیونکہ انسان کی کامیابی کا راز غدیر ہے اور اسلام میں غدیر کو بہت زیادہ اہمیت اور مقام حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .