جمعرات 26 جون 2025 - 18:01
صہیونی حکومت سے حالیہ جنگ نے ایران اسلامی کے اقتدار کو دنیا پر ثابت کر دیا

حوزہ / حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: رہبر معظم انقلاب کی شجاعت اور ان کا مظاہر کردہ اقتدار دشمن کی شکست کے اہم ترین عوامل میں سے ہے۔ تاریخ میں ہمیشہ مومن، وفادار اور میدان میں حاضر عوام موجود رہے ہیں لیکن بزدل اور نالائق رہنما مسلمانوں کو بحران میں مبتلا کرتے رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے حرم مطہر میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا کے فضل سے صہیونی حکومت سے حالیہ جنگ نے ایران اسلامی کے اقتدار کو دنیا پر ثابت کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا: ان دنوں ہم کربلا کے واقعات سے کئی سبق لے سکتے ہیں اور انہیں ایرانی قوم پر منطبق کر کے کربلائی شہداء کی استقامت اور پائیداری کو ایک مسلسل روح کے طور پر عوام میں فروغ دینا چاہیے۔

حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: ہمارے وہ عظیم سپہ سالار اور عزیزانِ وطن جو شہید ہوئے، سب کربلا سے متاثر اور روحِ شہادت سے سرشار تھے۔

انہوں نے کہا: اس سال کا محرم گزشتہ سالوں سے مختلف ہے کیونکہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران ہم نے کئی عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ دشمن نے پوری قوت سے ہم پر حملہ کیا لیکن خدا کے فضل سے اس کی ناک رگڑ دی گئی۔ یہ وہی الہیٰ وعدہ ہے، جس میں فرمایا گیا کہ اہلِ استقامت خدا کے نزدیک بلند مقام رکھتے ہیں، اس لیے ہمیں نہ کمزور ہونا چاہیے نہ مایوس۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے مزید کہا: قرآن کریم فرماتا ہے کہ مایوسی کے انتہائی لمحے میں الہیٰ نصرت نازل ہوتی ہے اور یہ نصرت صبر، استقامت اور پائیداری سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا: دشمن کو آج بے بس کرنے اور جنگ بند کرنے کی درخواست پر مجبور کرنے والا سب سے اہم عامل عوام کی ہمدلی اور روحانیت کے ساتھ ساتھ، رہبر معظم انقلاب کی شجاعت ہے۔ رہبر انقلاب نے جو اقتدار دکھایا، وہ دشمن کی شکست کا سبب بنا اور یہی وہ مقام ہے جہاں ولایت فقیہ کا حقیقی کردار نمایاں ہوتا ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ عوام موجود رہے ہیں لیکن جب قیادت بزدل اور نالائق ہو تو ملت بحران کا شکار ہو جاتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha