منگل 8 جولائی 2025 - 18:08
رہبر معظم انقلاب کی خصوصی تدابیر نے 12 روزہ جنگ میں دشمن کو پسپا کیا

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید محمدرضا میرتاج الدینی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے برسوں قبل موجودہ حالات کی پیش‌بینی کرتے ہوئے "جهادِ تبیین" کی اہمیت پر زور دیا تھا اور افکارِ عمومی کو فریب دینے کی دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے ان کی خصوصی تدبیر نے 12 روزہ جنگ میں ملک کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سابق رکن اسلامی مشاورتی اسمبلی حجت الاسلام والمسلمین میرتاج الدینی نے حوزہ کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلام ایک صلح پسند اور محبت پر مبنی دین ہے اور مسلمان ہمیشہ دوسری اقوام اور مذاہب کے ساتھ امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزارتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران بھی اسی اصول کے تحت کبھی کسی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں رہا البتہ ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے میں پوری طاقت کے ساتھ ڈٹا رہتا ہے۔ دوسروں پر تجاوز کرنا، نہ ایران کی عسکری حکمتِ عملی میں جگہ رکھتا ہے نہ ہی اس کی سیاسی سفارت کاری میں۔

سابق رکن اسلامی مشاورتی اسمبلی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جنگ کے تمام مراحل کو تدبیر کے ساتھ سنبھالتے ہوئے دشمن کو پسپا کیا، قومی اتحاد کو مستحکم کیا اور رزمندگان اسلام کی روحیہ افزائی کی۔

انہوں نے مزید کہا: امریکی صدر جو کہ ایک جواری اور جھوٹا انسان ہے، ان کی طرف سے رہبر انقلاب کی شان میں گستاخی، ولی فقیہ کی اس بے نظیر قیادت کی وجہ سے ہے جو انہوں نے جنگ کے ایام میں پیش کی۔ دشمن جتنا زیادہ قائدِ انقلاب کے مقتدرانہ کردار کو دیکھتا ہے، اتنا ہی زیادہ توہین اور بیہودہ گوئی پر اتر آتا ہے تاکہ اپنی ذلت آمیز شکست کا جواز فراہم کر سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین میرتاج الدینی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی، امام خمینیؒ کی تحریک کے تسلسل کے طور پر ملتِ ایران کی عزت اور کرامت کو تقویت دینے کا ذریعہ بنے یہاں تک کہ آج مشرقِ وسطیٰ اور دنیا بھر کی نگاہیں ملتِ ایران کے طرزِ عمل پر مرکوز ہیں۔ ان کی حکیمانہ قیادت کے سبب ایران نے مختلف میدانوں میں ترقی کی اور عالمی سطح پر اپنے مقام کو بلند کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha