جمعرات 26 جون 2025 - 12:49
ایران کو پرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے

حوزہ / اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی ایران کا حق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین کے نمائندے نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا: ان حملوں کی وجہ سے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عملدرآمد مشکل ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چینی نمائندہ نے مزید کہا: کچھ رکن ممالک صرف ایران کو موردِ الزام ٹھہراتے رہے۔ بحران کی ابتداء امریکہ نے کی، جس نے 2018ء میں جوہری معاہدے سے دستبرداری اختیار کی اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم شروع کی۔ اس رویے نے سفارتی عمل کو نقصان پہنچایا جبکہ ایران اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے اور بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے پیچھے نہیں ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha