بدھ 20 اگست 2025 - 21:21
امام زمانہ (عج) کی زیارت کی خواہش، کمالِ انسانیت کی نشانی ہے

حوزہ/ حرم مطہر حضرت معصومہ(س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین علی فخری نے کہا ہے کہ حقیقی بندگی اور عبودیت کے حصول کے لئے انسان کامل بننا ضروری ہے اور دلوں میں امام عصر(عج) کی زیارت اور دیدار کی تڑپ کو زندہ رکھنا ایمان و معرفت کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ(س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین علی فخری نے کہا ہے کہ حقیقی بندگی اور عبودیت کے حصول کے لئے انسان کامل بننا ضروری ہے اور دلوں میں امام عصر(عج) کی زیارت اور دیدار کی تڑپ کو زندہ رکھنا ایمان و معرفت کی علامت ہے۔

حرم مطہر حضرت معصومہ(س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین علی فخری نے مدرسہ علمیہ الزہرا(س) اراک میں عشرۂ آخر صفر المظفر کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی کمال اور عبودیت کے سفر میں انسان کامل کی ہمراہی بنیادی کردار رکھتی ہے، کیونکہ امام معصوم کے ساتھ وابستگی ہر طرح کی معنوی رکاوٹ کو دور کر دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم بھی اس حقیقت پر زور دیتا ہے کہ حقیقی عبودیت تب ہی حاصل ہوتی ہے جب انسان اپنے آپ کو امام معصوم کے دامن سے وابستہ کرے تاکہ وہ ہمیں ہدایت کے راستے پر رہنمائی کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین فخری نے مزید کہا کہ ہر مومن کو چاہئے کہ امام معصوم کی محبت اور شوقِ دیدار سے سرشار رہے تاکہ ان کی معارف و برکات سے بہرہ مند ہو سکے۔ کبھی کبھار انسان کو اپنی تنہائی اور خلوت میں امام زمان(عج) سے گفتگو کرنی چاہیے اور دل میں زیارت اور وصال کی پیاس کو بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ذکر "یا بن الحسن عجل علیٰ ظہورک" ہماری سچی تڑپ کی علامت ہونا چاہیے، کیونکہ امام مہدی(عج) کا ظہور اسی وقت ہوگا جب دنیا بھر میں دلوں میں امام کے دیدار کی پیاس اور اشتیاق موجزن ہو۔

خطیب حرم حضرت معصومہ(س) نے کہا کہ معرفتِ امام عصر(عج) روحانی پیاس بجھانے کی اساس ہے، کیونکہ دنیا و آخرت کا ہر علم اور حقیقت ولایت معصومین کے سائے میں ہی نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ حرم معصومین(ع) میں حاضری کے وقت سب سے پہلی دعا خود امام سے ملاقات اور وابستگی ہونی چاہیے، کیونکہ یہی رابطہ قلب کی نورانیت، معرفتِ حقیقی اور سیر الی اللہ کا دروازہ کھولتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha