اتوار 29 جون 2025 - 16:00
شہداء کا خون اسلام کی آبیاری کرتا ہے / اتحاد اور توکل کے ذریعہ ہی دشمن پر فتح حاصل کی جا سکتی ہے

حوزہ / محترمہ صفرزاده نے کہا: دشمن اپنی مکاریوں سے باز نہیں آتا لیکن اتحاد اور خدا پر توکل کے ذریعہ کینہ پرور دشمن پر غلبہ پایا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے کے مطابق، اراک کے محلات شہر میں واقع مدرسہ علمیہ فاطمیہ کی معاونتِ تحقیق کے زیر اہتمام، قرآن پژوهی کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اس نشست کا انعقاد صہیونی حکومت کے ساتھ حالیہ جنگ میں شہید ہونے والوں کی یاد میں اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات کی تشریح کے سلسلے میں کیا گیا، جس میں خواتین طلاب اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق نشست کے آغاز میں محترمہ صفرزاده، مدرسہ علمیہ فاطمیہ محلات میں امور تحقیق کی سرپرست نے سورہ آلِ عمران کی آیت نمبر 139 اور رہبر معظم کے بیانات کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اس آیت میں خداوند متعال فرماتا ہے: "غم نہ کرو اور افسردہ نہ ہو، اگر تم مؤمن ہو تو تم ہی برتر ہو"۔ اس آیت میں واضح طور پر یہ برتری ایمان سے مشروط ہے اور ہم نے حالیہ دنوں میں دیکھا کہ ایمان اور استقامت کے ذریعے ہی ہم دشمن کے مقابل ڈٹے رہے۔

انہوں نے شہدائے مقاومت کی یاد گرامی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: شہیدوں کا خون اسلام کی آبیاری کرتا ہے اور ہمیں پہلے سے زیادہ بیدار و ہوشیار رہنا چاہیے۔

محترمہ صفرزاده نے کہا: دشمن اپنی مکاریوں سے کبھی باز نہیں آتا لیکن اگر ہم متحد رہیں اور خدا پر توکل کریں تو ہی اسی دشمنِ کینہ توز پر غالب آ سکتے ہیں۔

انہوں نے حالیہ بحرانوں میں رہبر معظم کے رہنمائی بھرے کلمات، عوام کی استقامت اور سپاہ و فوج کی اقتدار آمیز موجودگی کو ایران اسلامی کی فتح کا کلیدی عنصر قرار دیتے ہوئے کہا: دشمن یہ گمان کرتا تھا کہ وہ ایران کو افراتفری میں دھکیل دے گا لیکن الحمد للہ رہبری کی ہدایت اور ملت کی استقامت سے اس کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha