۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
باغملک

حوزہ/ مدرسہ علمیہ فاطمیہ باغ ملک کی مدیر نے کہا: دشمنانِ اسلام کا مقصد خاندان میں عورت کے مقام کو کمزور کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ فاطمیہ باغ ملک کی مدیر محترمہ موسوی نے ایام فاطمیہ کے سلسلہ میں منعقدہ عزاداری کی ایک تقریب میں مدرسہ علمیہ فاطمیہ باغ ملک کی طالبات اور مقامی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن اس وقت خاندان میں عورت کے مقام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: بدقسمتی سے دنیا میں مادی ثقافت غالب ہوچکی ہے اور مغربی سرمایہ دارانہ نظام اپنے مضبوط میڈیا کے ذریعے اپنے خیالات کو دوسروں خصوصاً مسلمان ممالک میں پھیلانے کی مذموم کوششیں کر رہا ہے۔

محترمہ موسوی نے اپنی گفتگو کے دوران فلسفہ حجاب کو بیان کرتےہوئے کہا: حجاب پر توجہ دینا ضروری اور اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ ہماری اسلامی ثقافت کی علامت ہے اور مغربی ثقافت کے برہنگی کے رجحان کے خلاف ایک مضبوط دفاع بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دشمن ایران کی اسلامی ترقی اور کامیابی کو خاندانی نظام کا نتیجہ سمجھتے ہیں اور عورت، جو خاندان کا مرکز و محور ہے، اس وقت ان کے نشانے پر ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .