۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
نشست

حوزہ / محترمہ منصورہ رضائی نے کہا: عورت ایک انسانی تعمیر کا عنصر اور ایسی معلم کی حیثیت رکھتی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش و تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ہرمزگان سے نامہ نگار کے مطابق، میں مدرسہ علمیہ الزہرہ (س) کیش کی استاد محترمہ منصورہ رضائی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے "سیرتِ فاطمی، محقق خاتون، کامل و متعالی خاندان" کے عنوان پر منعقدہ ایک علمی و تحقیقی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ہمیں چاہئے کہ ہم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا رول ماڈل بنائیں کیونکہ ایک عورت ایک انسان ساز عنصر اور ایک ایسی مربی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش و تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: محمد علی نجفی کا مضمون "جستاری بر سبک زندگی حضرت زهرا(سلام الله علیها)" حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے طرز زندگی پر بہترین تحقیق شمار ہوتی ہے۔

حوزہ علمیہ خواہران کی استاد نے کہا: اگر ہم کہیں کہ ہمیں کس طرزِ اسلامی کے ساتھ زندگی کرنا چاہیے تو حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کا طرزِ زندگی موجودہ نسل کی خواتین کے لیے بہترین روش اور نمونہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: معاشرہ میں بیوی کی حیثیت سے، ماں کا کردار اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت میں ایک محققہ کی حیثیت سے عورت کے کردار کو بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .